سورة المرسلات - آیت 5
فَالْمُلْقِيَاتِ ذِكْرًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھران فرشتوں کی قسم جو نصیحت اتارلاتے ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَالْمُلْقِیٰتِ ذِکْرًا﴾ اس سے مراد وہ فرشتے ہیں جو افضل ترین احکام کا القا کرتے ہیں ۔ یہ وہ ذکر ہے جس کے ذریعے سے اللہ اپنے بندوں پر رحم کرتا ہے اس میں ان کے سامنے ان کے منافع اور مصالح کا ذکر کرتا ہے اور اسے انبیاء ومرسلین کی طرف بھیجتا ہے۔