سورة الإنسان - آیت 30

وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جب تک اللہ نہ چاہے تم کوئی بات نہیں چاہ سکتے بےشک اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَمَا تَشَاءُوْنَ اِلَّآ اَنْ یَّشَاءَ اللّٰہُ ﴾ ”اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر جو اللہ کو منظور ہو۔ “ بے شک اللہ کی مشیت نافذ ہے۔ ﴿ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلِیْمًا حَکِیْمًا﴾ ”بے شک اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔ “ ہدایت یاب کی ہدایت اور گمراہ کی گمراہی میں اللہ تعالیٰ کی حکمت پوشیدہ ہے۔