سورة القيامة - آیت 17
إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اس کا جمع کرنا اور پڑھنا ہمارے ذمہ ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
چنانچہ فرمایا : ﴿اِنَّ عَلَیْنَا جَمْعَہٗ وَقُرْاٰنَہ ٗ﴾ ” اس کا جمع کرنا اور (آپ کی زبان سے ) پڑھوا دینا ہمارے ذمے ہے ۔“ یعنی آپ کے دل میں حصول قرآن کی جو خواہش ہے ، اس کا داعی، قرآن کے رہ جانے اور اس کے نسیان کا خوف ہے تو اللہ تعالیٰ نے اس کے حفظ کی ضمانت عطا کردی، اس لیے اب ساتھ ساتھ پڑھنے کا کوئی موجب نہیں۔