سورة المدثر - آیت 29

لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

چمڑا جھلسنے والی۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿لَوَّاحَۃٌ لِّلْبَشَرِ﴾، ” چمڑی جھلسا دینے والی ہے۔“ یعنی جہنم ان کو اپنے عذاب میں جھلس ڈالے گی اور اپنی شدید گرمی اور شدید سردی سے انہیں بے چین کردے گی۔