سورة المدثر - آیت 26

سَأُصْلِيهِ سَقَرَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اب میں اسے سقر (دوزخ) میں ڈالوں گا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

پس یہ سخت عذاب کے سوا کسی چیز کا مستحق نہیں، بنا بریں اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿سَاُصْلِیْہِ سَقَرَوَمَآ اَدْرٰیکَ مَا سَقَرُ لَا تُبْقِیْ وَلَا تَذَرُ﴾ ” ہم عنقریب اس کو” سقر“ میں داخل کریں گے اور تمہیں کیا معلوم کہ”سقر“ کیا ہے؟ (وہ آگ ہے) کہ باقی رکھے گی نہ چھوڑے گی“ یعنی جہنم کوئی ایسی سختی نہیں چھوڑے گی جو عذاب دیے جانے والے کو نہ پہنچے۔