سورة المزمل - آیت 2
قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
رات کو کھڑا رہ مگر تھوڑا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یہ آپ پر اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے کہ اس نے آپ کو تمام رات قیام کرنے کا حکم نہیں دیا بلکہ فرمایا : ﴿قُمِ الَّیْلَ اِلَّا قَلِیْلًا﴾ ” رات کو قیام کیا کرو مگر تھوڑی رات۔“ پھر اس کا اندازہ مقرر کردیا، چنانچہ فرمایا : ﴿نِّصْفَهُ أَوِ انقُصْ مِنْهُ ﴾ نصف رات یا نصف میں سے بھی ﴿قَلِيلًا﴾ کچھ کم کردیجئے، ایک تہائی کے لگ بھگ ہو۔