سورة الجن - آیت 17
لِّنَفْتِنَهُمْ فِيهِ ۚ وَمَن يُعْرِضْ عَن ذِكْرِ رَبِّهِ يَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
تاکہ ہم انہیں اس پانی میں آزمائیں اور جو کوئی اپنے رب کی یاد سے منہ موڑیگا اسے وہ چڑھتے (ف 1) عذاب میں داخل کریگا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿لِّنَفْتِنَہُمْ فِیْہِ﴾ یعنی تاکہ ہم ان کو آزمائیں اور ان کا امتحان لیں تاکہ جھوٹے اور سچے کے درمیان فرق ظاہر ہوجائے ﴿وَمَنْ یُّعْرِضْ عَنْ ذِکْرِ رَبِّہٖ یَسْلُکْہُ عَذَابًا صَعَدًا﴾ یعنی جو کوئی اللہ تعالیٰ کے ذکر۔۔۔ جو کہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے۔۔ سے روگردانی کرے، اس کی اتباع کرے نہ اس کی اطاعت کرے بلکہ اس کے بارے میں غافل رہے تو اللہ تعالیٰ اسے سخت عذاب دے گا ، یعنی سختی کی انتہا کو پہنچا ہوا عذاب۔