سورة الجن - آیت 16

وَأَن لَّوِ اسْتَقَامُوا عَلَى الطَّرِيقَةِ لَأَسْقَيْنَاهُم مَّاءً غَدَقًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور یہ (وحی کی گئی ہے) کہ اگر لوگ طریقہ پر قائم رہتے تو ہم انہیں بہت پانی پلاتے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یعنی اگر وہ ﴿وَّاَنْ لَّوِ اسْتَــقَامُوْا عَلَی الطَّرِیْقَۃِ﴾ ” سیدھے راستے پر رہتے “﴿لَاَسْقَیْنٰہُمْ مَّاءً غَدَقًا﴾ ” تو ہم انہیں وافر پانی پلاتے۔“ یعنی وہ مزے سے بستے لیکن ان کے ظلم وعدوان نے انہیں اس سے روک دیا۔