سورة نوح - آیت 10

فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

چنانچہ میں نے کہا کہ اپنے رب سے گناہ بخشو ! وہ بےشک بڑا بخشنے (ف 2) والا ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ﴾ یعنی میں انہیں کہا کہ تم جن گناہوں کا ارتکاب کررہے ہو، ان کو چھوڑ دو اور اللہ تعالیٰ سے ان گناہوں کی بخشش طلب کرو۔ ﴿إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا﴾۔ جو کوئی توبہ کرکے اس سے بخشش طلب کرتا ہے ، وہ اسے کثرت سے بخشتا ہے ۔ پس اللہ تعالیٰ نے ان کو گناہوں کی بخشش اور اس پر جوثواب مرتب ہوتا ہے اور جو عذاب دور ہوتا ہے ،اس کی ترغیب دی۔