سورة نوح - آیت 9
ثُمَّ إِنِّي أَعْلَنتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر میں نے انہیں علانیہ کہا ! اور چھپ کر بھی کہا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ ثُمَّ إِنِّي أَعْلَنتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا﴾ ” اور ظاہر اور پوشیدہ، ہر طرح سمجھاتا رہا۔ “ یہ سب ان کے ایمان لانے کی حرص اور ان کی خیرخواہی ہے اور ان پر ہر اس طریقے کا استعمال ہے جس کے ذریعے سے مقصد کے حصول کا گمان ہو۔