سورة المعارج - آیت 24

وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور وہ جن کے مالوں میں حصہ مقرر ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ﴾” اور جن کے مال میں حصہ مقرر ہے ۔“ یعنی زکوٰۃ اور صدقات میں سے ﴿لِّلسَّائِلِ﴾” سائل کے لیے۔“ جو سوال کرتا ہے ﴿وَالْمَحْرُومِ﴾” اور محروم کے لیے۔“ یہ وہ مسکین ہے جو لوگوں سے سوال نہیں کرتا کہ لوگ اسے عطا کریں اور نہ اس کے حاجت مند ہونے کا پتا چلتا ہے کہ لوگ اس پر صدقہ کریں۔