سورة القلم - آیت 33
كَذَٰلِكَ الْعَذَابُ ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
یوں عذاب آتا ہے ۔ اور آخرت کا عذاب تو بہت بڑا ہے ۔ اگر وہ جانیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ﴾ دنیا کے عذاب سے آخرت کا عذاب زیادہ بڑا ہے ﴿ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ ﴾، ” کاش انہیں سمجھ ہوتی۔ “کیونکہ جو کوئی اس حقیقت کو جانتا ہے تو یہ علم اسے ہر اس سبب سے باز رکھتا ہے جو عذاب کاموجب اور ثواب سے محروم رکھنے والا ہے۔