سورة الملك - آیت 11

فَاعْتَرَفُوا بِذَنبِهِمْ فَسُحْقًا لِّأَصْحَابِ السَّعِيرِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

سو انہوں نے اپنے گناہوں کا اقرار کیا ۔ اب لعنت ہو دوزخیوں پر

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

جہنم میں داخل ہونے والوں اور اپنے ظلم وعناد کا اعتراف کرنے والوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے﴿ فَاعْتَرَفُوا بِذَنبِهِمْ فَسُحْقًا لِّأَصْحَابِ السَّعِيرِ﴾ یعنی ان کے لیے رحمت الٰہی سے دوری، خسارہ اور بدبختی ہے ،وہ کتنے بدبخت اور کس قدر ہلاکت میں مبتلا ہیں کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے ثواب کو کھودیا اور جہنم کا ایندھن بنے، جو ان کے ابدان میں بھڑکتی رہے گی اور ان کے دلوں سے لپٹتی رہے گی۔