سورة المنافقون - آیت 2

اتَّخَذُوا أَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ ۚ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنایا پس لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا برے کام ہیں جو وہ کرتے ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اِتَّخَذُوْٓا اَیْمَانَہُمْ جُنَّۃً﴾ یعنی انہوں نے اپنی قسموں کو ایک ڈھال بنارکھا ہے جس کے ذریعے سے وہ اپنے آپ کو نفاق سے منسوب ہونے سے بچاتے ہیں ۔﴿اِنَّہُمْ سَاءَ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴾ پس انہوں نے خود کو بھی اللہ تعالیٰ کے راستے سے روک رکھا ہے اور دوسروں لوگوں کو بھی روکتے ہیں جن پر ان کا حال مخفی ہے ۔﴿اِنَّہُمْ سَاءَ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴾ ”کچھ شک نہیں یہ جو کام کرتے ہیں وہ برے ہیں۔“ انہوں نے ایمان ظاہر کیا اور کفر کو چھپایا ،اور اپنے ایمان پر قسمیں کھائیں اور اپنی صداقت کا تأثر دیا۔