سورة الواقعة - آیت 35
إِنَّا أَنشَأْنَاهُنَّ إِنشَاءً
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
عورتوں کو ہم نے ایک اٹھان پر اٹھایا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی ہم نے اہل جنت کی عورتوں کو ایسی تخلیق پر پیدا کیا ہے جو دنیا کی تخلیق سے مختلف ہے ،یہ ایک ایسی کامل تخلیق ہے جس کو فنا نہیں۔