سورة الواقعة - آیت 18

بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

آنجورے اور کو زے اور نتھری شراب کے پیالے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿بِاَکْوَابٍ﴾ یعنی ایسے پیالوں کے ساتھ جن کے دستے نہیں ہوتے ﴿ وَّاَبَارِیْقَ ڏ﴾ اور ایسی صراحیوں کے ساتھ جن کے دستے ہوتے ہیں ﴿وَکَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍ﴾ اور شراب کے چھلکتے جام لیے ہوئےجو پینے میں نہایت لذیذ ہوگی مگر اس میں نشے کی آفت نہیں ہوگی۔