سورة الواقعة - آیت 15
عَلَىٰ سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جڑاؤ تختوں کے اوپر۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اور مقربین اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے خاص لوگ ہیں جو ﴿عَلٰی سُرُرٍ مَّوْضُوْنَۃٍ﴾ ’’سونے کے تاروں سے بُنی ہوئی چارپائیوں پر ہوں گے ۔‘‘جو سونے،چاندی،موتیوں،جواہرات اور دیگر زیورات اور سامان آرائش سے آراستہ ہوں گی ۔ان چیزوں کو اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔