سورة القمر - آیت 53

وَكُلُّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ مُّسْتَطَرٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ہر چھوٹا اور بڑا کام لکھنے میں آچکا (ف 1) ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَکُلُّ صَغِیْرٍ وَّکَبِیْرٍ مُّسْـتَـطَرٌ﴾ یعنی ہر چھوٹا بڑا عمل لکھا ہوا ہوتا ہے اور قضا وقدر کی حقیقت یہ ہے کہ تمام اشیا کے بارے میں اللہ تعالیٰ جانتا ہے اور اس نے اپنے پاس ہر چیز کو لوح محفوظ میں درج کررکھا ہے اللہ جو چاہتا ہے وہی ہوتا ہے اور جو وہ نہیں چاہتا وہ نہیں ہوتا۔ انسان کو جو مصیبت پہنچنی ہے وہ ٹل نہیں سکتی اور جو مصیبت نہیں پہنچنی ہوتی وہ پہنچ نہیں سکتی۔