سورة القمر - آیت 21

فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تو میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا ؟

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَکَیْفَ کَانَ عَذَابِیْ وَنُذُرِ﴾ ’’پھر میرا عذاب اور میرا ڈر اوا کیسا تھا؟‘‘ اللہ کی قسم! دردناک عذاب اور تنبیہ تھی جس نے کسی کے لیے اللہ تعالیٰ پر کوئی حجت باقی نہ رہنے دی۔