سورة النجم - آیت 61

وَأَنتُمْ سَامِدُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور تم کھلاڑیاں کررہے ہو

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ﴾ ’’اور تم غفلت میں پڑ رہے ہو۔‘‘ یعنی تم اس سے اور اس پر تدبر کرنے سے غافل ہو یہ غفلت تمہاری قلت عقل اور تمہارے دین کی کھوٹ پر دلالت کرتی ہے اگر تم نے اللہ کی عبادت کی ہوتی اور اپنے تمام احوال میں اس کی رضا کے طلب گار رہے ہوتے تو تمہیں یہ بدلہ نہ ملتا جسے عقل مند لوگ ناپسند کرتے ہیں۔