سورة النجم - آیت 57

أَزِفَتِ الْآزِفَةُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

قریب آنے والی قریب آگئی ہے (یعنی قیامت)۔ (ف 1)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اَزِفَتِ الْاٰزِفَۃُ﴾ یعنی قیامت قریب آگئی ہے اس کا وقت آن پہنچا ہے اور اس کی علامات واضح ہوگئیں۔