سورة النجم - آیت 48

وَأَنَّهُ هُوَ أَغْنَىٰ وَأَقْنَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور یہ کہ اسی نے غنی کیا اور پونجی دی۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاَنَّہٗ ہُوَ اَغْنٰی وَاَقْنٰی﴾ ’’اور بے شک وہی غنی کرتا ہے اور وہی دولت دیتا ہے۔‘‘ وہ بندوں کو ان کے معاشی معاملات، یعنی تجارت اور صنعت وحرفت کے مختلف پیشوں میں آسانی پیدا کرکے مال دار بناتا ہے۔ ﴿ وَاَقْنٰی ﴾ یعنی اللہ تعالیٰ بندوں کو مال کی تمام انواع عطا کرتا ہے جس سے وہ مال دار بن کر بہت سے اموال کے مالک بن جاتے ہیں۔ یہ اللہ کی نعمت ہے کہ اس نے بندوں کو آگاہ فرمایا کہ تمام نعمتیں اسی کی طرف سے ہیں اور یہ چیز بندوں پر واجب ٹھہراتی ہے کہ وہ اس کا شکر ادا کریں اور اسی اکیلے کی عبادت کریں جس کا کوئی شریک نہیں۔