سورة النجم - آیت 10

فَأَوْحَىٰ إِلَىٰ عَبْدِهِ مَا أَوْحَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر اس نے اپنے بندہ کی طرف جو وحی نازل کرنی تھی کی۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَاَوْحٰٓی ﴾ پس اللہ تعالیٰ نے جبریل علیہ السلام کے توسط سے وحی کی﴿ اِلٰی عَبْدِہٖ ﴾اپنے بندے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف﴿ مَآ اَوْحٰی﴾’’جو وحی کی گئی۔‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ نے آپ کی طرف عظیم شریعت اور درست خبریں وحی کیں۔