سورة الطور - آیت 27

فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيْنَا وَوَقَانَا عَذَابَ السَّمُومِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سو اللہ نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں گرم (ف 1) ہوا کے عذاب سے بچایا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فَمَنَّ اللّٰـهُ عَلَيْنَا ﴾ تو اللہ نے ہدایت اور توفیق کے ساتھ ہم پر احسان فرمایا ﴿ وَوَقَانَا عَذَابَ السَّمُومِ ﴾ اور گرم عذاب سے جس کی حرارت بہت سخت ہوگی ہمیں بچایا۔