سورة الطور - آیت 18

فَاكِهِينَ بِمَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ وَوَقَاهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

میوے کھانے والے جو انہیں ان کے رب نے دیئے اور ان کے رب نے انہیں دوزخ کے عذاب سے بچایا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فٰکِہِیْنَ بِمَآ اٰتٰیہُمْ رَبُّہُمْ ﴾ یعنی ان کا رب ان کو جس نعمت سے نوازے گا اس سے خوش ہوتے ہوئے نہایت فرحت وسرور کے ساتھ اس سے متمتع ہوتے ہوئے اس سے لطف واندوز ہوں گے ایسی نعمت جس کا وصف ممکن نہیں اور نہ کوئی نفس یہ جانتا ہے کہ ان کے لیے اللہ تعالیٰ نے کیا آنکھوں کی ٹھنڈک چھپارکھی ہے پس ان کو ان کی پسندیدہ چیزیں عطا کرے گا اور ناپسندیدہ چیزوں سے بچائے گا کیونکہ انہوں نے وہ کام کیے جو ان کے رب کو پسند تھے اور ان کاموں سے اجتناب کیا جن سے وہ ناراض ہوتا ہے۔