سورة الذاريات - آیت 42
مَا تَذَرُ مِن شَيْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيمِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جس چیز پر وہ گزرتی تھی اس کو گلی ہوئی ہڈی کی طرح (چور) کئے بغیر نہ چھوڑتی تھی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿مَا تَذَرُ مِنْ شَیْءٍ اَتَتْ عَلَیْہِ اِلَّا جَعَلَتْہُ کَالرَّمِیْمِ﴾ ’’وہ جس پر سے بھی گزرتی تو وہ اسے ریزہ ریزہ کیے بغیر نہیں چھوڑتی،، یعنی ریزہ ریزہ کی ہوئی بوسیدہ چیز کے مانند۔ اس سے معلوم ہوا کہ وہ ہستی جس نے قوم عاد کو ان کی قوت اور طاقت کے باوجود ہلاک کرڈالا، کامل قوت واقتدار کی مالک ہے جسے کوئی چیز عاجز نہیں کرسکتی وہ نافرمانی کرنے والوں سے انتقام لے سکتی ہے۔