سورة الذاريات - آیت 41

وَفِي عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيحَ الْعَقِيمَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور قوم عاد میں بھی نشانیاں ہیں جب ہم نے ان پر خیر سے خالی (تیز) ہوا بھیجی۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَفِیْ عَادٍ﴾ ’’اور عاد میں بھی۔،، نشان عبرت ہے جو ایک معروف قبیلہ تھا ﴿ اِذْ اَرْسَلْنَا عَلَیْہِمُ الرِّیْحَ الْعَقِیْمَ﴾ جب انہوں نے اپنے نبی ہود علیہ السلام کو جھٹلایا تو ہم نے ان پر نامبارک ہوا بھیجی جو خیر سے خالی تھی۔