سورة الذاريات - آیت 31

قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا پھر اے رسولو تمہارا مطلب کیا ہے ؟۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿قَالَ ﴾ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان سے پوچھا ﴿فَمَا خَطْبُکُمْ اَیُّہَا الْمُرْسَلُوْنَ﴾ اے رسولو! تمہارا کیا معاملہ ہے اور تم کیا چاہتے ہو؟ کیونکہ حضرت ابراہیم سمجھ گئے تھے کہ یہ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے کسی اہم معاملے کے لیے بھیجا ہے۔