سورة الذاريات - آیت 30
قَالُوا كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ ۖ إِنَّهُ هُوَ الْحَكِيمُ الْعَلِيمُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ بولے تیرے رب نے اسی طرح کہا ہے ، وہ جو ہے وہی حکمت والا اور خبردارہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿قَالُوا كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ﴾ ” فرشتوں نے کہا : (ہاں) تیرے پروردگار نے اسی طرح کہا ہے۔“ یعنی یہ اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے اس کو مقدر کرکے اس کا فیصلہ فرمایا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ کی قدرت کے بارے میں کوئی تعجب نہیں ہونا چاہیے۔ ﴿إِنَّهُ هُوَ الْحَكِيمُ الْعَلِيمُ﴾ ” بے شک وہ حکمت والا اور جاننے والا ہے“ یعنی وہ ہستی جو تمام اشیاء کو ان کے محل و مقام پر رکھتی ہے، وہ اپنے علم سے ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ اس لئے اس کی حکمت کے سامنے سر تسلیم خم کرو اور اس کی نعمت کا شکرا دا کرو۔