سورة الذاريات - آیت 19
وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ان کے مالوں میں مانگنے والے اور ہارے کا حق تھا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ﴾ ان کے اموال میں حق واجب اور حق مستحب ہے ﴿لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ﴾ یعنی ان محتاجوں کے لئے جو لوگوں سے سوال کرتے ہیں اور ان محتاجوں کے لئے جو لوگوں سے سوال نہیں کرتے۔