سورة الذاريات - آیت 14

ذُوقُوا فِتْنَتَكُمْ هَٰذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اپنی شرارت کا مزہ چکھو ، یہ وہ ہے جسے تم جلد مانگتے تھے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ ذُوقُوا فِتْنَتَكُمْ﴾ آگ اور عذاب کا مزا چکھو یہ اس فتنے کے اثرات ہیں جس میں وہ مبتلا ہوئے، جس نے انہیں کفر اور گمراہی میں دھکیل دیا تھا۔ ﴿ هَـٰذَا﴾ یہ عذاب جس میں تم ڈال دیے گئے ہو ﴿ الَّذِي كُنتُم بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ﴾ ’’وہی ہے جس کے لئے تم جلدی مچایا کرتے تھے۔“ پس اب مختلف انواع کی عقوبتوں، سزاؤں، زنجیروں، بیڑیوں، اللہ تعالیٰ کی ناراضی اور عذاب کا مزہ چکھو۔