سورة الذاريات - آیت 3
فَالْجَارِيَاتِ يُسْرًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر نرمی سے چلنے والیوں کی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَالْجَارِيَاتِ يُسْرًا﴾ وہ ستارے جو نہایت آسانی اور سہولت کے ساتھ چلتے رہتے ہیں، جن سے آسمان مزین ہوتے ہیں، جن کی مدد سے بحرو وبر کی تاریکیوں میں راہ تلاش کی جاتی ہے اور ان کے ذریعے سے فائدے اٹھائے جاتے ہیں۔