سورة ق - آیت 24

أَلْقِيَا فِي جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيدٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اے دونوں فرشتوں ہر کافر سرکش کو دوزخ میں ڈال دو

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿أَلْقِيَا فِي جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيدٍ﴾ ” ہر ناشکرے، سرکش کو جہنم میں ڈال دو۔“ یعنی جو بہت زیادہ کفر کرنے والا، آیات الٰہی سے عنادر کھنے والا، بہت کثرت سے گناہوں کا ارتکاب کرنے والا اور اللہ تعالیٰ کے محارم اور معاصی میں جسارت کرنے والا ہے۔