سورة ق - آیت 21

وَجَاءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَائِقٌ وَشَهِيدٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ہر شخص آئے گا ، اس کے ساتھ ایک ہانکنے والا اور ایک گواہ ہوگا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَجَاءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَائِقٌ ﴾ ” اور ہر شخص آئے گا، ایک اس کے ساتھ چلانے والا ہوگا۔“ جو اسے قیامت کے میدان کی طرف ہانک کرلے جائے گا یہ اس سے بچ کر پیچھے نہیں رہ سکے گا ﴿وَشَهِيدٌ ﴾ ” اور ایک گواہ ہوگا“ جو اس کے اچھے برے اعمال کی گواہی دے گا۔ یہ چیز اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندوں کی طرف اعتناء اور اس کی طرف سے ان کے اعمال کی حفاظت اور نہایت عدل و انصاف سے اس کو جزا و سزا دینے پر دلالت کرتی ہے۔ یہ وہ چیز ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ بندہ اس کا اہتمام کرے۔