سورة الدخان - آیت 57
فَضْلًا مِّن رَّبِّكَ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
یہ تیرے رب کا فضل ہے ۔ یہی بڑی مراد ملنی ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ذَٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ﴾ ” یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔“ اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی جنت سے بہرہ مند ہونے اور اس کی ناراضی اور عذاب سے سلامت رہنے سے بڑھ کر کون سی کامیابی ہوسکتی ہے؟