سورة الدخان - آیت 45
كَالْمُهْلِ يَغْلِي فِي الْبُطُونِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پگھلے ہوئے تانبے کی طرف پیٹوں میں جوش مارتا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
جو بدترین اور سب سے گندا درخت ہے۔ اس درخت کا ذائقہ ﴿ كَالْمُهْلِ ﴾ بدبو دار پیپ کے مانند ہے جس کی بو اور ذائقہ انتہائی گندا اور وہ سخت گرم ہوگا۔ وہ ان کے پیٹوں میں اس طرح جوش کھائے گا ﴿ كَغَلْيِ الْحَمِيمِ﴾ ” جس طرح کھولتا ہوا پانی جوش کھاتا ہے۔ “