سورة الدخان - آیت 37
أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ أَهْلَكْنَاهُمْ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
بھلا یہ بہتر ہیں یا قوم تبع اور جو ان سے پہلے ہو گزرے کہ ہم نے انہیں ہلاک کیا بےشک وہ لوگ گنہگار تھے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے : ﴿ أَهُمْ خَيْرٌ﴾ ” کیا یہ بہتر ہیں؟“ یعنی یہ مخاطبین ﴿أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ أَهْلَكْنَاهُمْ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا مُجْرِمِينَ﴾ ” یا قوم تبع اور وہ لوگ جو ان سے پہلے ہوچکے۔ ہم نے انہیں ہلاک کردیا بے شک وہ مجرم تھے۔“ پس یہ لوگ قوم تبع وغیرہ سے بہتر نہیں، یہ بھی جرم کے ارتکاب میں ان کے شریک ہیں۔ پس یہ بھی اس ہلاکت کی توقع رکھیں جو ان کے جرم شریک بھائیوں پر واقع ہوئی تھی۔