سورة الدخان - آیت 33

وَآتَيْنَاهُم مِّنَ الْآيَاتِ مَا فِيهِ بَلَاءٌ مُّبِينٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور ہم نے ان کو وہ معجزات دیئے ۔ جن میں صریح آزمائش تھی ۔ (ف 1)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَآتَيْنَاهُم﴾ اور ہم نے بنی اسرائل کو عطا کئے ﴿مِّنَ الْآيَاتِ﴾ بڑے واضح معجزات اور ظاہری نشانیاں ﴿ مَا فِيهِ بَلَاءٌ مُّبِينٌ ﴾ ” جن میں صاف اور صریح آزمائش تھی۔“ یہ ہماری طرف سے ان پر بہت بڑا احسان اور ان کے نبی موسیٰ علیہ السلام جو کچھ ان کے پاس لے کر آئے ہیں اس پر ایک دلیل ہے۔