سورة الزخرف - آیت 27
إِلَّا الَّذِي فَطَرَنِي فَإِنَّهُ سَيَهْدِينِ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
مگر جس نے مجھے پیدا کیا سو وہ مجھے راہ دکھائے گا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ إِلَّا الَّذِي فَطَرَنِي ﴾ ” ہاں جس نے مجھے پیدا کیا“ پس میں اسی کو اپنا سرپرست بناتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ حق کے علم و عمل کے راستے میں میری راہنمائی فرمائے گا اور جس طرح اس نے مجھے پیدا کیا اور ان امور کے ذریعے سے میری تدبیر کی جو میری بدن اور میری دنیا کے لئے درست ہیں اسی طرح ﴿ سَيَهْدِينِ ﴾ وہ ان امور میں بھی میری راہنمائی فرمائے گا جو میرے دین اور میری آخرت کے لئے درست ہیں۔