سورة غافر - آیت 80

وَلَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَلِتَبْلُغُوا عَلَيْهَا حَاجَةً فِي صُدُورِكُمْ وَعَلَيْهَا وَعَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور ان میں تمہارے لئے اور بہت سے فائدے ہیں اور تاکہ تم ان پر چڑھ کر کسی حاجت کو پہنچو جو تمہارے دلوں میں ہے اور (علاوہ اس کے) تم ان پر کشتیوں میں لدے پھرتے ہو۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَلِتَبْلُغُوا عَلَيْهَا حَاجَةً فِي صُدُورِكُمْ﴾ ” اور تاکہ تم ان پر سوار ہو کر اپنی حاجت و ضرورت کو پہنچو جو تمہارے سینوں میں ہے۔“ یعنی تم ان دور دراز ملکوں میں پہنچ سکو جہاں پہنچنے کی اپنے دلوں میں ضرورت محسوس کرتے ہو اور تاکہ ان کے باعث ان کے مالکوں کو فروخت و سرور حاصل ہو۔ ﴿وَعَلَيْهَا وَعَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُونَ﴾ ” اور ان پر اور کشتیوں پر تم سوار کئے جاتے ہو۔“ یعنی تم زمینی سواریوں پر سواری کرتے ہو اور کشتیاں تمہیں سمندر میں اٹھائے پھرتی ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے مسخر کردیا اور تمہارے لئے ایسے چوپائے مہیا کردیے جن کے بغیر تمہاری یہ سواریاں مکمل نہیں ہوتیں۔