سورة غافر - آیت 70

الَّذِينَ كَذَّبُوا بِالْكِتَابِ وَبِمَا أَرْسَلْنَا بِهِ رُسُلَنَا ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جنہوں نے اس کتاب کو جو ہم نے اپنے رسولوں کو دے کر بھیجا تھا ۔ اس کو جھٹلایا سو وہ آخر کو معلوم کرلیں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

بھڑکتی ہوئی آگ کے سوا ان تکذیب کرنے والوں کے لئے کوئی جزا نہیں، اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کو جہنم کی آگ کی وعید سناتے ہوئے فرمایا : ﴿فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ إِذِ الْأَغْلَالُ فِي أَعْنَاقِهِمْ﴾ ” وہ عنقریب جان لیں گے جب کہ ان کی گردنوں میں طوق ہوں گے۔“ جس کی وجہ سے وہ حرکت نہیں کرسکیں گے۔