سورة الزمر - آیت 51

فَأَصَابَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا ۚ وَالَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْ هَٰؤُلَاءِ سَيُصِيبُهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا وَمَا هُم بِمُعْجِزِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر جو انہوں نے کمایا تھا اس کی برائیاں ان پر پڑیں ۔ اور ان لوگوں میں سے جو ستمگار ہیں عنقریب ان کی کمائی کی برائیاں ان پر پڑینگی اور وہ تھکانہ سکیں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَأَصَابَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا ﴾ ” ان پر ان کے اعمال کے وبال پڑگئے“ اس مقام پر (سَيِّئَات) سے مراد ” عقوبات“ ہیں کیونکہ یہ عقوبات ہی انسان کے لئے تکلیف دہ اور اس کو غم زدہ کرتی ہیں ﴿وَالَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْ هَـٰؤُلَاءِ سَيُصِيبُهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا﴾ ” اور جو لوگ ان میں سے ظلم کرتے رہے ہیں عنقریب ان پر ان کے عملوں کے وبال پڑیں گے۔“ پس یہ لوگ نہ تو گزشتہ لوگوں سے بہتر ہیں اور نہ ان کو کوئی برأت نامہ ہی لکھ کردیا گیا ہے۔