سورة الزمر - آیت 48

وَبَدَا لَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جو عمل وہ کرتے تھے اسی کی برائیاں ان پر ظاہر ہونگی اور جس شئے پر ٹھٹھا کرتے تھے وہ انہیں آگھیریگی۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَبَدَا لَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا كَسَبُوا﴾ یعنی ان کے کرتوتوں کے سبب ان پر وہ امور ظاہر ہوں گے جو ان کو بہت برے لگیں گے ﴿وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ﴾ اور وہ عذاب اور وعید جن کا یہ تمسخر اڑایا کرتے تھے وہ ان پر آنا نازل ہوگیا۔