سورة الزمر - آیت 39

قُلْ يَا قَوْمِ اعْمَلُوا عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنِّي عَامِلٌ ۖ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تو کہہ اے قوم تم اپنی جگہ پر کام کئے جاؤ۔ بےشک میں کام کرنے والا ہوں پس آگے تمہیں معلوم ہوجائیگا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ قُلْ ﴾ ”(اے رسول ! ان سے) کہہ دیجیے : ﴿يَا قَوْمِ اعْمَلُوا عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ﴾ ” اے میری قوم ! تم اپنی جگہ عمل کئے جاؤ“ یعنی تم اسی حالت میں عمل کرتے رہو جس پر تم اپنے لئے راضی ہو، یعنی ان ہستیوں کی عبادت کرتے رہو جو عبادت کی مستحق ہیں نہ انہیں کسی چیز کا کوئی اختیار ہے۔ ﴿ إِنِّي عَامِلٌ﴾ اور میں تمہیں اکیلے اللہ تعالیٰ کے لئے دین کو خالص کرنے کی دعوت دیتا رہوں گا۔ ﴿فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ﴾ ” تمہیں عنقریب معلوم ہوجائے گا“ کہ کس کا انجام اچھا ہے۔