سورة ص - آیت 73

فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر سب فرشتوں نے اکٹھے (ف 1) ہوکر اسے سجدہ کیا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کے بدن و روح کی تخلیق مکمل کردی تو اللہ نے آدم علیہ السلام اور فرشتوں کا امتحان لیا اور اس طرح فرشتوں پر حضرت آدم علیہ السلام کی فضیلت ظاہر ہوگئی، تب اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو حکم دیا کہ وہ حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کریں تو سجدہ کیا ﴿كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ إِلَّا إِبْلِيسَ﴾ ” ان سب نے سوائے ابلیس کے“ اس نے سجدہ نہ کیا۔