سورة ص - آیت 71
إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِّن طِينٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جب تیرے رب نے فرشتوں کو کہا کہ میں مٹی سے ایک انسان پیدا کرنے والا ہوں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ﴾ ” جب آپ کے رب نے فرشتوں کو (خبر دیتے ہوئے) فرمایا :“ ﴿إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِّن طِينٍ﴾ ” میں مٹی سے انسان بنانے والا ہوں۔‘‘ یعنی اس کا مادہ مٹی سے تیار ہوا ہے۔