سورة ص - آیت 64

إِنَّ ذَٰلِكَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ أَهْلِ النَّارِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بے شک یہ حق بات ہے ، یعنی دوزخیوں کا آپس میں جھگڑنا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنی دی ہوئی خبر کی تاکید کے طور پر فرمایا اور وہ سب سے زیادہ سچ کہنے والا ہے۔ ﴿إِنَّ ذٰلِكَ﴾ ” بے شک یہ“ جس کا میں نے تمہارے سامنے ذکر کیا ہے ﴿لَحَقٌّ﴾ ” حق ہے“ اور اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ یہ ﴿تَخَاصُمُ أَهْلِ النَّارِ ﴾ ”اہل جہنم کا ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا اور تنازعہ ہے۔‘‘