سورة ص - آیت 53
هَٰذَا مَا تُوعَدُونَ لِيَوْمِ الْحِسَابِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
یہ وہ ہے جس کا تم حساب کے دن وعدہ دیئے جاتے ہو۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿هَـٰذَا مَا تُوعَدُونَ﴾ ”(اے تقوٰی شعار لوگو !) یہ وہ چیزیں ہیں جن کا تمھارے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا“ ﴿ لِيَوْمِ الْحِسَابِ﴾ ” حساب کے دن کے لیے۔ یہ تمھارے نیک اعمال کی جزا ہے۔