سورة ص - آیت 48

وَاذْكُرْ إِسْمَاعِيلَ وَالْيَسَعَ وَذَا الْكِفْلِ ۖ وَكُلٌّ مِّنَ الْأَخْيَارِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اسمٰعیل اور الیسع اور ذوالکفل کو یاد کر اور ہر ایک نیکوں (ف 1) میں سے تھا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یعنی ان انبیائے کرام کو احسن طریقے سے یاد کیجیے اور بہترین طریقے سے ان کی مدح و ثنا کیجیے، کیونکہ یہ سب بہترین لوگ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے مخلوق میں سے چن لیا، ان کو کامل ترین احوال، بہترین اعمال و اخلاق، قابل تعریف اوصاف اور درست خصائل کا حامل بنایا۔