سورة ص - آیت 39

هَٰذَا عَطَاؤُنَا فَامْنُنْ أَوْ أَمْسِكْ بِغَيْرِ حِسَابٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

(علاوہ اس کے اور مہربانی یہ کی کہ اختیار دے دیا کہ) یہ دنیوی سلطنت ہماری بخشش ہے ۔ اب تو احسان کر یا اپنے ہی پاس رکھ چھوڑ (تجھ سے) کچھ حساب نہ ہوگا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

ہم نے سلیمان علیہ السلام سے کہا ﴿ هَـٰذَا عَطَاؤُنَا ﴾ ” یہ ہمارا عطیہ ہے“ اس سے آنکھیں ٹھنڈی کیجیے۔ ﴿ فَامْنُنْ﴾ جسے چاہیں عطا کریں۔ ﴿ أَوْ أَمْسِكْ ﴾ اور جسے چاہیں عطا نہ کریں۔ ﴿ بِغَيْرِ حِسَابٍ﴾ اس بارے میں آپ پر کوئی حرج ہے نہ آپ سے کوئی حساب لیا جائے گا، کیونکہ اللہ تعالیٰ حضرت سلیمان علیہ السلام کے کامل عدل اور بہترین فیصلوں کے بارے میں خوب جانتا تھا۔